صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔۔۔۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کا باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔۔۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کو مشترکہ چیلنج قرار دیا ۔۔۔۔
صدر زرداری نے کہا دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔۔۔۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post