اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس ہوا۔ اپوزیشن ارا کین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔۔نون لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعظم کے گرد حصار بنائے رکھا۔
پیپلزپارٹی کے مطالبے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت ،،،، اپوزیشن کی جانب سے احتجاج ، شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی گئی۔۔۔
اپوزیشن ارا کین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ پی ٹی آئی اراکین ایوان میں بینرز بھی لے آئے ۔
حکومتی ارکان کی جانب سے بھی دیکھو ،دیکھو کون آیا ،شیر آیا ،شیر آیا کے نعرے لگائے جاتے رہے۔۔
اپوزیشن کے احتجاج ے دوران نون لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعظم شہباز کے گرد سکیورٹی حصار بنائے رکھا۔
اسی ہنگامے کے دوران ہی قومی اسمبلی نے نیکسس بین الاقوامی یونیورسٹی برائے جدید علوم صحت و ٹیکنالوجیز اسلام آباد بل 2024 کثرت رائے سے منظورکرلیا۔۔ آئین کے آرٹیکل 59 میں مزید ترمیم کا بل موخر کر دیا گیا۔
اسپیکر نے اجلاس بدھ دن 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔۔
