وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی۔۔۔۔ جعلی امریکی ڈالر تیار کرنے اور فروخت کرنے والے انٹرنیشنل نیٹ ورک کے دو کارندے گرفتار۔۔۔۔
ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل ٹیم نے کراچی کے علاقے صدر میں چھاپہ مارا جہاں سے قادر رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔ ملزم سے ساڑھے چار ہزار جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے ۔۔۔۔۔ ملزم ایک پارٹی کو ڈالر کی سپلائی کے لئے انتظار کر رہا تھا۔۔
قادر رضا کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے کراچی کے ایک اور علاقے واٹرپمپ سے دوسرے ملز نعیم احمد کو گرفتار کر لیا۔۔۔