شرح سود میں مسلسل کمی کے باعث گورنمنٹ سیکیورٹیز پر شرح منافع 2 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔۔۔ اسٹیٹ بینک نے بدھ کو مارکیٹ ٹریژری بلز کی نیلامی کی جس میں ٹی بلز پر شرح منافع فروری 2022 کی سطح پر آ گئی۔۔۔
مارکیٹ ٹریژری بلز کی نیلامی۔۔۔۔ 326ارب روپے کے تین،چھ اور بارہ ماہ کی مدت کے ٹی بلز فروخت کئے گئے۔۔۔۔
ٹریژری بلز کی نیلامی کا ہدف 350ارب روپے تھا۔۔۔۔
3ماہ کے 40 ارب 60 کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت ہوئے۔۔۔۔3ماہ کا ٹریژری بلز 11.58 فیصد پر فروخت ہوا۔۔۔
6ماہ کے 33ارب 40کروڑ روپے کے ٹریژری بلز نیلام کئے گئے ۔۔۔6ماہ کا ٹی بلز 11.40فیصد پر نیلام ہوا
سب سے زیادہ 251ارب روپے کے 12ماہ کے ٹی بلز فروخت ہوئے۔۔۔ 12ماہ کے ٹی بلز کی شرح منافع 11.38فیصد رہی