پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے جب تک حکومت 9 مئی اور 26 نومبر واقعات پر عدالتی کمیشن نہیں بنائے گی اس وقت مذاکرات کا چوتھا دور شروع نہیں کریں گے ۔۔۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات کے چوتھے دور میں نہیں بیٹھیں گے۔۔
بانی چیئرمین کے احکامات ہیں اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہ کئے جائیں۔۔۔حکومت ہمیں کہہ دے کہ جوڈیشل کمیشن بنے گا تو ہی مذاکرات کے چوتھے دور میں شریک ہوں گے۔۔۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے کہا ہے کہ جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا پی ٹی آئی چوتھے مذاکراتی اجلاس میں نہیں بیٹھے گی۔۔۔
ہم واضح کر چکے ہیں کہ چوتھے اجلاس میں شرکت جوڈیشل کمیشن کے قیام میں پیش رفت سے مشروط ہے ۔۔۔ حکومت بے شک اجلاس میں بیٹھ کر ڈگڈگی بجائے۔۔۔۔
عمر ایوب نے کہا ہمیں مذاکراتی اجلاس کی نئی تاریخ سے تا حال آگاہ نہیں کیا گیا۔۔۔۔۔