وزیر دفاع خواجہ اصف کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو۔۔۔۔۔جوڈیشل کمیشن کوئی ٹرانزیکشن تو نہیں ہوئی ہے جس پر کسی کو اعتراض ہے کسی کو نہیں ہے۔۔۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف 9 مئی اور 26 نومبر ہی نہیں بلکہ 2013 کے انتخابات میں 35 پنچر سے لے کے فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں لے کر آئے۔۔۔۔ اس کمیشن میں سب دھرنے بھی آجائیں۔۔۔ 9 مئی بھی جائے 26 نومبر بھی جائے
9 مئی پہلے ہی کلئیر ہو چکا ہے لوگوں کو سزائیں ہو چکی ہیں۔۔۔9 مئی پر لوگوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔۔۔۔
پی ٹی آئی بتائے تو سہی کہ جوڈیشل کمیشن نے کیا تحقیقات کرنی ہیں۔۔۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ انٹر نیشنل لابی پاکستان کے بارے میں کوئی سٹینڈ لے گی۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے یو ٹیوبر ساری رات نوٹ چھاپتے رہے کہ آج اعلان ہونا ہے
ایلون مسک نے صرف پاکستان نہیں بلکہ باقی ممالک کو بھی ٹارگٹ کیا ہوا۔۔۔ ایلون مسک کے بیانات کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں دیکھنا چائیے۔۔۔۔
وزیر دفاع نے کہا سول نافرمانی پی ٹی آئی کی پرانی حکمت عملی ہے۔۔۔ انکے مطالبے پر کسی نے ایک دمڑی بھی نہیں روکی۔۔۔ لوگوں نے بجلی کے بل روک کر بجلی بند کرانی ہے۔۔۔بیرون ملک بیٹھے پاکستانیوں نے اپنے ملک پیسے بھیجنے ہیں۔۔۔ تین حملے بھی کر کے دیکھ لئے ہیں آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں