علی امین گنڈا پور کے افغانستان سے مذاکرات کیلئے جرگہ بھیجنے کے اعلان پر عوام کا سخت رد عمل

0

پشاور : وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین نے جرگہ بھیجنے کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے عوام نے سخت ردعمل  دیا ہے۔ صوبائی حکومت کو انفراسٹرکچر، عوامی فلاح و بہبود، بیروزگاری کا خاتمے اور صوبے میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے ۔

عوام کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ صوبے میں بیروزگاری دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور اس کا براہ راست اثر عوام کی زندگیوں پر پڑ رہا ہے اور وزیر اعلیٰ غیر آئینی طور پر افغانستان سے مذکرات کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔ جب سے یہ صوبائی حکومت آئی ہے یہ لوگ ہمیشہ وہی کام کرتے ہیں جو ان کے اختیار میں نہیں ہوتے  اور نہ ہی اس کا کوئی فائدہ ہوتا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت خیبر پختونخوا میں آئی ہے صوبہ تباہ ہو گیا ہے۔ نہ تعلیم ہے، نہ روزگار، لوگ بدامنی کا سامنا کر رہے ہیں۔ چاہیے تو یہ تھا کہ یہ لوگ تعلیم کے لیے کام کرتے، صوبے میں امن کے لیے اقدامات کرتے۔چاہیے تھا کہ روزگار فراہم کرتے کیونکہ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت وہ کام کرے جو ان کے اختیار میں ہوں، وفاق کے اختیار میں جو کام ہوں وہ نہ کریں کیونکہ وہ کر بھی نہیں سکتے۔صوبہ تباہ ہو رہا ہے اور حکومت وفاق کی باتیں کر رہی ہے۔یہ نہ کریں اور نہ ہی لوگوں کو دھوکہ دیں۔

عوام کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کرنا جرگہ نہیں ہوتا، اور جرگہ کرنا حکومت کا کام نہیں ہے حکومت کو چاہیے کہ اپنے عوام کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ ہم وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے درخواست کرتے ہیں کہ  وہ سب سے پہلے اپنے لوگوں، خصوصاً قبائلی عوام کے بارے میں سوچیں۔

عوام کا مزید کہنا ہے کہ اگر یہ اقدامات نہ کیے گئے تو لوگ صوبے سے باہر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔  ہم روزگار کے سلسلے میں اکثر خلیجی ممالک جاتے ہیں۔ ہم وزیرِ اعلیٰ سے گزارش کرتے ہیں کہ جو مذاکرات افغانستان کے ساتھ ہو رہے ہیں وہ جس کا کام ہے ان کو وہی کرنے دیں۔

شہریوں کا کہنا ہے آپ کا کام صحت، روزگار اور تعلیم فراہم کرنا ہے اور اپ یہ اپنے عوام کو دیں۔ ہم کبھی ایک جگہ اور کبھی دوسری جگہ کام تلاش کرتے  ہیں لیکن اگر اپنے صوبے میں روزگار ہوتا تو ہم یہاں رہ کر اپنا روزگار کماتے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.