گلگت : گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کے مقابلوں قراقرم ونٹرلیوڈ سیزن 7 فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ SCARF کے زیر اہتمام قراقرم ونٹر لیوڈ سیزن7 آئس ہاکی فیسٹیول کی اختتامی تقریب التت ہنزہ میں ہوئی۔
ونٹر لیوڈ سیزن 7 میں سرمائی کھیلوں، ثقافتی تقریبات اور کمیونٹی جشن کا رنگا رنگ امتزاج پیش کیا گیا۔ ونٹر سپورٹس ایونٹ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل SCO تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان زندہ دل جفاکش مہمان نواز اور ملٹی ٹیلنٹڈ یوتھ کی سرزمین ہے۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔
رنرز اپ اور فائنل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز کے علاوہ نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔