فتنہ الخوارج کے گروہ کی پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام۔۔۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کا گروہ ضلع ژوب کے علاقہ سمبازا سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔۔۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے 6 خوارج ہلاک ہو گئے ۔۔۔۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اکستان متعدد بار افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینیجمینٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔۔ توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوے اپنی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکے گی