حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کشی پار نہ لگ سکی

0

بانی پی ٹی آئی کی جلد بازی۔۔۔۔ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی کشتی پار نہ لگ سکی۔۔۔۔ جیوڈیشل کمیشن بنانے کی پی ٹی آئی کی ڈیڈ لائن آج ختم ہونے پر عمران خان نے بات چیت روکنے کا حکم صادر کر دیا۔۔۔۔

ان مذاکرات میں کب کیا ہوا ؟؟؟؟

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی ،،، 7 روز کی مقررہ مدت کے اندر جوڈیشل کمیشن نہ بننے پر تحریک انصاف کا مذاکرات ختم کرنے کا ا علان۔۔۔
11 دسمبر 2024 کو چئیرمین بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اورصاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قو می اسمبلی سے ملاقات کی۔ اسپیکر ایاز صادق نے مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز دی جسے تحریک انصاف اور حکومت دونوں نے قبول کیا

حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبے پر 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی اور اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت دونوں کمیٹیوں کا پہلا باضابطہ اجلاس 23 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔

مذاکراتی ٹیموں کا دوسرا اجلاس 2جنوری کو ہوا جس میں پی ٹی آئی نے زبانی طور پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تاہم حکومت نے مطالبات تحریری طور پر پیش کرنے کا کہا۔پی ٹی آئی قیادت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مطالبات پیش کرنے کی شرط رکھی تو کئی دنوں کے انتظار کے بعد اتوار کے روز اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی اور پھر 16جنوری کو مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔

پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل الگ ،الگ جوڈیشل کمیشنز 7 روز کے اندر بنانے کا مطالبہ پیش کیا۔۔
23 جنوری کو 7 روز پورے ہونے پر حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی حامی نہ بھر ی تو پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔۔ یوں پی ٹی آئی نے اپنی خواہش پر شروع ہونے والے مذاکرات خود ہی ختم کر دئیے ۔ دوسری جانب اسپیکر ایاز صادق نے 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے ۔حکومت کی جانب سے کہاگیا ہے کہ پی ٹی آئی مطالبات پر جواب تحریری طور پر ہی دیاجائے گا۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.