چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں فتنہ الخوارج کے حملے کی 9 ویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں یونیورسٹی فیکلٹی ، طلبہ و طالبات ، عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شرکاء نے پاک فوج سمیت تمام شہداء کے قربانیوں اور غیر متزلزل جذبے کو سلام پیش کیا۔
شرکاء نے فتنہ الخوارج کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے تک پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ عزم کو دہرایا۔