سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں راولپنڈی کی ایک عدالت نے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم جاری کر دیا۔۔۔
سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں سخت سزائیں۔۔۔۔ جرم ثابت ہونے پر 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی
سزا پانے والوں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں۔۔۔
مجرموں کو دس دس لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم۔۔۔ عدالت نے مجرموں کو دس سال قید بھی سزا سنائی
مجرموں کیخلاف پیکا کی سیکشن الیون کے تحت اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا۔۔۔کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے تک لٹکایا جائے جب تک انکی موت واقع نہ ہو جائے
ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر پیش ہوئے۔۔۔ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے