سابق امریکی صدر کو رحم نہ آیا،عافیہ صدیقی کی اپیل مسترد کر دی

0

سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بیٹے کی سزا معاف کر دی، مگر پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی۔۔۔۔

سابق امریکی صدر کے فیصلے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی سربراہی میں ہوئی۔۔۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں موجود تھے۔
دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ، سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے اور امریکا نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ اس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے۔ بائیڈن نے اپنے بیٹے کی سزا معاف کر دی،مگر پاکستان کے قیدی کی رہائی سے انکار کیا۔
عدالت میں وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ پیش کی گئی اور امریکی سفیر کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر بھی جواب جمع کرایا گیا۔ وزارت خارجہ نے عدالتی سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ بھی جمع کرائی۔
کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔۔۔
یاد رہے کہ، سابق امریکی صدر بائیڈن نے اپنی مدت صدارت کے آخری دنوں میں اپنے بیٹے سمیت متعدد قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کیے تھے، لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے پروانے پر دستخط سے انکار کر دیا تھا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.