پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

0

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔۔۔۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی کاوش کو سراہا گیا اور اے پی سی کی تجاویز کی توثیق کی گئی اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس کی تمام تجاویز پر عمل درآمد کریں۔۔۔

کُرم کی کشیدہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے امن کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا جبکہ امدادی سامان کی ترسیل کے راستوں کو فوری طور پر کھولنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور حکومت کے معاہدے کے تحت پنجاب اور اسلام آباد میں مقامی حکومت کے فوری انتخابات کا مطالبہ دہرایا گیا۔۔۔

اجلاس میں دریائے سندھ سے متنازع کینالوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 11 ماہ سے التواء کے شکار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو فی الفور بلانے کا مطالبہ اور متنازع کینالوں کے معاملے کو فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔۔۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں پی ڈبلیو ڈی، کراچی ڈاک لیبر بورڈ، یوٹیلٹی اسٹور، پاسکو، جینکو، این ایف سی و دیگر اداروں میں تمام مزدور دشمن اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔۔۔

اجلاس میں حکومت کی زرعی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کسانوں کو کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔۔۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے فی الفور اجراء کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔۔۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی استبداد اور ظلم و ستم کی مذمت کی گئی اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں گلگت بلتستان کے عوام کے حق ملکیت اور حق حاکمیت کے مطالبے پر عمل درآمد کے لئے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.