جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کی رہائی کا دوسرا تبادلہ کل ہو گا۔۔۔
حماس نے ان چار اسرائیلی فوجی خواتین کے نام جاری کر دیئے ہیں جنہیں کل رہا کیا جائے گا۔۔ ان میں Liri Albag, Karina Ariev, Danielle Gilboa اور Naama Levy شامل ہیں۔۔۔ یہ چاروں خواتین اسرائیلی فوجی ہیں۔۔
ادھر اسرائیل چار خواتین کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔۔۔ اسرائیل نے ابھی تک ان 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری نہیں کی ہے جنہیں کل رہا کیا جانا ہے۔۔۔