جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی بریت کی درخواست پر سماعت 29جنوری تک ملتوی

0

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کیلئے دائر درخواست پر وکیل صفائی نے اپنے دلائل مکمل کرلیئے۔ استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر نے کے بعد کیس کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سنٹرل جیل اڈیالہ میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان قلمبند کر لیئے۔۔ مقدمہ میں مجموعی طور پر اب تک 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیئے جاچکے

سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کی درخواست بریت پر وکیل صفائی فیصل ملک نے بحث مکمل کرلی ۔۔۔۔ پراسیکیوشن کل بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر اپنی بحث مکمل کرے گی

وکلا صفائی کی جانب سے بانی پی ٹی ائی کی فیملی کو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی تاہم بشری بی بی کو جی ایچ کیو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھا دیا

پراسیکیوشن کا اعتراض تھا کہ بشری بی بی ایک مقدمہ میں مجرم ہیں عدالت سے انھیں سزا ہو چکی ہے۔۔قانون میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ کسی مجرم کومقدمہ کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔۔

وکلاء صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئےاستدعا کی گئی کہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کو یکجا کیا جائے کیونکہ تمام مقدمات میں ایک ہی سازش کا ذکر ہے لہذا ایک ہی فرد جرم عائد کی جائے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.