رواں ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ اس ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت نے جمعہ کو نیا ریکارڈ بنایا۔۔۔ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوا ۔۔۔۔
ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا 7000 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔۔۔
کرنسی مارکیٹ:
کرنسی مارکیٹ میں روپیہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ۔۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں اس ہفتے امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا۔۔۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت 278 روپے 75 پیسے پر بند ہوئی۔۔۔۔ ہفتے کے آغاز پر ڈالر 278 روپے 71 پیسے کا تھا۔۔
اوپن مارکیٹ میں روپیہ 20 پیسے مہنگا ہوا ۔۔۔۔ ہفتے کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 11 پیسے تھی جو ہفتے کے آخری کاروباری روز 280 روپے 91 پیسے میں فروخت ہوا