کاروباری ہفتے کا پہلا روز ۔۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں فروخت کا شدید دباؤ۔۔۔ 1360 پوائنٹس کی مندی ۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 520 پر بند ہوا ۔۔۔۔۔
شرح سود میں کمی سٹاک مارکیٹ کی توقعات سے کم رہی جس پر سرمایہ کاروں نے مایوسی میں فروخت کا ترجیح دی ۔۔۔۔ حصص بازار پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا منتظر تھا۔۔۔۔
شیئرز مارکیٹ میں کاروباری حجم 49 کروڑ 40 لاکھ حصص رہا ۔۔۔۔۔ کاروباری سودے 26 ارب روپے میں طے پائے ۔۔۔۔ سرمایہ کار 188 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار ارب روپے سے نیچے آ گئی۔۔۔۔