سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی ائی کی بریت کی درخواست پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد مسترد کر دی گئی درخواست بریت پر سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی ۔۔۔۔۔۔۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265/K کے تحت دائر بریت کی درخواست انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے خارج کردی
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر عائد الزامات کے ٹھوس شواہد موجود نہیں لہذا انھیں مقدمہ سے بری کیا جائے
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے اور استغاثہ کے 12 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہے،اس وقت درخواست بریت کی سماعت مناسب نہیں پراسیکیوشن کو مزید شہادت ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جائے
دلائل۔میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید کی درخواست بریت بھی عدالت نے مسترد کی تھی جبکہ ،ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ان کے وکلاء نے ہفتے کے روز اپنے دلائل مکمل کیئے تھے پراسیکیوشن کی جانب سے آج دلائل سماعت کے بعد عدالت نے بریت درخواست مسترد کردی۔