چھ ماہ میں برآمدات،ترسیلاتِ زر،درآمدات میں اضافہ،سرمایہ کاری میں کمی آئی:وزارت خزانہ

0

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے چھ ماہ کی معاشی رپورٹ جاری کر دی۔۔۔۔ مالی سال 25-2024 کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر کے دوران ملکی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا۔۔۔۔ امپورٹ بل بڑھ گیا ۔۔۔۔ سرمایہ کاری میں کمی آئی جبکہ صنعتی پیدوار میں نمایاں گراوٹ آئی۔۔۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوارن معاشی بہتری کے آثار نمودار ہوئے۔۔۔۔اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روپے کی قدر میں استحکام رہا ۔۔۔

سرمایہ کاری اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی آئی۔۔۔۔ ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.3 فیصد بڑھ گئیں۔۔۔

برآمدات میں 9.8 فیصد اور درآمدات 14.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔۔۔۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آ گیا اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔۔۔ایف بی آر محصولات میں 35.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔۔۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 32.5 فیصد کی کمی ہوئی۔۔۔۔

نان ٹیکس آمدنی میں پانچ ماہ 94.5 فیصد اضافہ ہوا ۔۔۔۔ زرعی شعبے کو قرض میں پانچ ماہ میں 8.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔۔

جولائی تا دسمبر مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔۔۔بڑی صنعتوں کی پیداوار میں چھ ماہ میں 3.81 فیصد کی کمی آئی ۔۔۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.