جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں فضا خالصتان زندہ باد سے گونج اُٹھی۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے ہندوستانی قونصلیٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خالصتان کے قیام کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
جرمنی میں رہائش پذیر سکھ کمیونٹی نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔ اسی دن کے حوالے سے جرمنی میں مقیم سکھوں کی جانب سے فرینکفرٹ میں ہندوستانی قونصلیٹ کے سامنے یوم سیاہ منایا گیا۔
مظاہرین نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف نعرے لگائے۔۔۔ اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ خالصتان کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک اور بیرون ملک سکھ کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہر ممکن سطح پراحتجاج کیا جائے گا
مقررین نے مودی حکومت کی طرف سے کسانوں، اقلیتوں کے خلاف مظالم ، سکھوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کےلئے سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت مذمت کی۔۔ سکھوں کے ساتھ ریاستی جبر و ستم اور غیر انسانی سلوک اور بھارتی جیلوں میں قید سیاسی رہنماؤں کی رہائی اور خالصتان کے قیام تک اپنی جدجہد جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان کے پرچم تھام رکھے تھے اور اس دوران فرینکفرٹ کی فضا بار بار خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔