قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نےپی ٹی وی میں بھرتی کیے گئے اینکرز کی تفصیلات مانگ لیں

0

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس۔۔۔۔پی ٹی وی میں حال ہی میں بھرتی کیے گئے اینکرز کی تفصیلات مانگ لیں۔۔۔

کمیٹی کی رکن سحر کامراننے کہا پی ٹی وی کا حال بھی اسٹیل ملز سے بدتر ہو گیا ہے۔۔نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں لیکن ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔۔

سحر کامران نے کہا پی ٹی وی میں یو ٹیوبرز کو لا کر بٹھا دیا گیا ہے۔۔۔ایجوکیشن چینل کا پی سی ون تاحال کیوں تیار نہیں کیا گیا۔

سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس کو بتایا کہ پی ٹی وی کے سات میں سے ایک چینل کو بند کر دیا گیا ہے۔۔۔پہلے ہی فنڈز نہیں ہیں، ایک اور چینل بنا دیا تو بحران سنگین ہو جائے گا۔۔۔پی ٹی وی کے ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ 21 جنوری کو ادا کی گئی ہے۔۔۔ایجوکیشن کانٹینٹ چلانے کیلئے برٹش کونسل سے بات چل رہی ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اجلاس کو بتایا کہ پی ٹی وی میں وہ اینکر رکھے جاتے تھے جن کی شکل وزیر کو پسند ہوتی تھی۔۔میں آتے ہی سارے پروگرامز بند کیے۔۔۔میں نے پرائیویٹ میڈیا سے اینکرز بھرتی کیے۔اب اپوزیشن کے حق میں بولنے والے تجزیہ کار بھی پی ٹی وی کے پروگرامز میں آتے ہیں۔گزشتہ دور میں ایک ریسرچر کو اٹھا کر اینکر بنا دیا گیا تھا۔

عطا تارڑ نے کہا ہم نے اینکرز کو کہا ہے کہ جو اشتہار آپ لے کر آئیں گے ان پر آپ کو کمیشن دیا جائے گا۔۔۔اسوقت پی ٹی وی میں 12 لاکھ روپے ماہانہ سے اوپر کوئی اینکر نہیں ہے۔ ۔۔میں نے نجی چینلز سے اینکر لا کر مالکان سے تلخیاں مول لیں۔۔

وفاقی وزیر نے کہا پی ٹی وی میں تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔۔ملازمین اپنی ڈگریوں کی تصدیق کروانے کو تیار نہیں۔ مالی بھرتی ہونے والے کو ایسو سی ایٹ پروڈیوسر لگایا گیا تھا۔۔۔میں نے پی ٹی وی میں لابیز کو توڑنا ہے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا پی ٹی وی کے ذمہ آئی سی سی کی ادائیگیاں ایک ارب روپے سے تجاوز کر گئی تھیں۔۔۔میچ کے دوران اچانک نشریات بند ہو گئیں، پتا چلا کہ آئی سی سی کی ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا سیاسی بھرتیوں نے اداروں کا بیڑہ غرق کیا۔۔۔اب میرٹ پر بھرتیاں ہو رہی ہیں تو کچھ لوگوں کو اچھا نہیں لگ رہا۔

عطا تارڑ نے اجلاس کو بتایا کہ پی ٹی وی کی تنخواہ آئی سی سی کی ادائیگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔۔۔میں چاہتا تھا کہ عوام چیمپئینز ٹرافی دیکھنے سے محروم نہ ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا پی ٹی وی میں ڈگریوں کی تصدیق 31 جنوری تک مکمل کر لیں گے۔۔۔۔جعلی ڈگری والے 200 ملازمین بھی نکالنے پڑے تو نکالوں گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.