ٹرمپ نے نابالغوں کے لیے صنفی منتقلی کے علاج پر پابندی لگا دی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے 19 سال سے کم عمر افراد کے لیے صنفی منتقلی کے علاج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام نے ٹرانسجینڈر صحت کی دیکھ بھال پر امریکی وفاقی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق امریکہ میں بلوغت کو روکنے والی دوائیں،ہارمون تھراپی اور صنف کی تصدیق کرنے والی سرجری پر پابندی عائد کردی گئی وفاقی فنڈز اب ایسے علاج کے لیے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

نابالغوں کے والدین کو قانونی کارروائی کا حق دینے کے لیے کانگریس کے ساتھ قانون سازی پر کام کرنے کا منصوبہ بنایا گیاصدر ٹرمپ نے ان علاج کو "ناقابل واپسی اور خطرناک” قرار دیا اور کہا کہ"ہم بچوں کی حفاظت کے لیے یہ قدم اٹھا رہے ہیں تاکہ ان کی زندگیوں میں ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جو ان کی حیاتیاتی جنس کے خلاف ہوں۔”

یہ پالیسی Medicaid، Medicare، اور فوج کے ہیلتھ کیئر سسٹم سے صنف سے متعلق علاج کو خارج کر دے گی، جس سے لاکھوں خاندان متاثر ہوں گے۔

یہ اقدام ان 24 ریاستوں کی پالیسیوں کے مطابق ہے جو پہلے ہی نابالغوں کے لیے صنف سے متعلق صحت کی دیکھ بھال پر پابندی عائد کر چکی ہیں۔کئی گروہوں نے اس فیصلے کی مذمت کی، اسے "انسانی حقوق کی خلاف ورزی” اور طبی آزادی کے منافی قرار دیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.