پیکاترمیمی ایکٹ کیخلاف صحافیوں کا احتجاج۔۔۔۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ۔۔ پیکا ایکٹ کیخلاف شدید نعرے کی۔۔۔
صدر پی ایف یوجے افضل بٹ کا مظاہرے سے خطاب۔۔۔ کہا پیپلزپارٹی نے آزادیٗ صحافت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔۔۔آصف زرداری کی جانب سے بل پر دستخطوں سے بھٹو کی روح بھی رو رہی ہوگی۔۔۔ مشرف دور میں بینظر بھٹو نے پی ایف یو جے کساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ کیا تھا۔۔۔ہم سمجھتے تھے آصف زرداری اس بل کو پارلیمنٹ میں واہس بھیجیں گے۔۔
افضل بٹ نے کہا ہم نے درخواست کی تھی کہ ہمیں سنا جائے۔۔۔ہم بتانا چاہتے تھے بل میں کونسی ایسی شقیں ہیں جو بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے۔۔۔ہم یہ بھی بتانا چاہتے تھے کہ بی بی شہید نے آزادی صحافت پر ہمارے ساتھ کیا وعدہ کیا تھا۔۔۔ ہم اس بل کیخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ کی کال دیں گے۔۔ ہم اپیل کریں گے تمام پریس کلبز سے کہ وہ ملک بھر میں سیاہ پرچم لہرائیں۔۔۔ ہم تمام اینکرز سے اپیل کریں گے کہ وہ اپنے پروگراموں میں کالی پٹیاں باندھ کر پروگرام کریں
صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا آج کا دن ہمارے ملک کی بتاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔۔۔ہم اس بل کیخلاف احتجاج کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔۔۔صحافیوں کیساتھ مشاورت کرنے کی باتیں کی گئیں۔۔۔پہلے بھی صحافیوں نے جدوجہد کی ہے اور اب بھی بھرپور کریں گے۔۔۔پیپلزپارٹی کے لوگوں نے ہمیں کہا کہ ہم اس بل کی حمایت نہیں کررہے۔۔۔ لیکن آج آصف زرداری نے بل پر سائن کرکے پیپلزپارٹی کا دوہرا چہرہ عیاں کر دیا ہے