قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں یورپ کو غیر معیاری چاول کی ایکسپورٹ کے معاملے پر اجلاس

0

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کے اجلاس میں پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول برآمد کیے جانے کا انکشاف کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 305 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس۔۔۔۔ جاوید حنیف کی زیر صدارت  اجلاس میں یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ پر اعتراضات کا معاملہ زیر غور غور آیا

رکن کمیٹی مرزا اختیار بیگ نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول کے برآمد  کیے گئے۔۔ یورپی یونین نے چاول کے حوالے سے پاکستان کو الرٹ جاری  کیے ۔۔۔یورپی یونین نے ایک سو سے زائد الرٹس بھیجے ہیں۔ یہ الرٹس اس لیے بھیجے گئے کیونکہ جعلی چاول سپلائی کیے جا رہے ہیں ۔۔۔مقامی مارکیٹ میں چاول میں ملاوٹ میں جعلی میٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔۔۔

انھوں نے کہا کہ کمیٹی کو دیکھنا ہوگا یہ چیزیں ہماری ناک کے نیچے سے کیسے گزر جاتی ہیں۔۔

رکن کمیٹی شرمیلا فاروقی  نے کہا کہ یورپی یونین نے 2024 میں پاکستانی چاول پر 72 رکاوٹین لگائیں۔۔۔ پاکستان کے چاول کی ایکسپورٹ میں کوالٹی کے مسائل آ رہے ہیں۔ ابھی کہا جا رہا ہے کہ ایک اور نیشنل فوڈ سیفٹی اتھارٹی بنائی جا رہی ہے۔ بس اتھارٹیز بنتی جا رہی ہیں لیکن مسائل کا حل نہیں نکل رہا۔۔۔

سیکرٹری تجارت جواد پال نےکہا کہ یورپی یونین سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔۔۔ چاول کے معیار کو بہتر بنانے کی بات ہوئی ہے جس پر کام کیا جا رہا ہے۔۔۔ صوبوں کے ساتھ مل کر چاول کی کوالٹی پر کام کر رہے ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.