ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان:اصل رقم 93ارب پر سود 211ارب روپے

0

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اہم اجلاس۔۔۔۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔۔۔

اجلاس کو بتایا گیا ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے مختلف حکومتی اداروں سے 305 ارب 25 کروڑ روپے وصول کرنے ہیں۔۔۔مجموعی رقم میں سے 93 ارب 70 کروڑ روپے اصل رقم ہے بقایا 211 ارب 55 کروڑ روپے کا سود ہے۔۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے حکام نے بتایا کچھ اداروں کے واجبات 2008 سے ادا نہیں ہوئے ۔۔۔نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ کمپنی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےسب سے زیادہ رقم ادا کرنی ہے۔۔۔ چیئرمین کمیٹی نےمعاملے کو حل کرنے کیلئے خورشید جونیجو کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی قائم کر دی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.