نیٹ میٹرنگ سےدیگر صارفین پر 103 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا:اویس لغاری

0

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اہم اجلاس۔۔۔۔ شیری رحمان نے اجلاس کی صدارت کی۔۔۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کمیٹی کو بتایا ملک میں شمسی توانائی کا انقلاب آ چکا ہے لیکن اس کا نقصان وہ صارف برداشت کر رہے ہیں جنہوں نے ابھی تک سولر پینل نہیں لگائے۔۔۔

اوپس لغاری نے کہا کہ سولر پینل کی نیٹ میٹرنگ باعث دیگر صارفین پر 103 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔۔۔ اس وقت سوا دو لاکھ صارفین کے پاس نیٹ میٹرنگ کی سہولت ہے۔۔سولر کے نیٹ میٹرنگ صارفین کو 18 ماہ میں پوری لاگت واپس ہو جاتی ہے۔۔۔

چیئرپرسن کمیٹی شیری رحمان نے کہا کہ لگتا ہے پاور ڈویژن سولر کا استعمال کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔۔۔۔ مہنگی بجلی کے باعث لوگ شمسی توانائی پر منتقل ہوئے ۔۔۔ پاکستان میں ہر سال سولر پینل کی درآمدات بڑھ رہی ہیں۔۔۔ نیٹ میٹرنگ کا بوجھ عام صارفین پر کیوں ڈالا جا رہا ہے؟؟؟؟

اویس لغاری نے اجلاس سے کہا کہ آپ لوگ ہمیں مصیبت میں مت ڈالیں خود اس مسئلے کو حل کریں۔۔۔۔ ماضی میں ہونے والی نیٹ میٹرنگ کو ہم اب نہیں تبدیل کر سکتے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.