کاروباری ہفتے کا آخری روز ۔۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکوری کا رجحان زور پکڑ گیا ۔۔۔۔ دو روز میں ساڑھے تین ہزار پوائنٹس کی مندی کے بعد ہفتے کے آخری روز 928 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
انرجی سیکٹر سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش رہا۔۔۔ ٹریڈرز نے آئی ٹی اور بینکنگ سیکٹرز میں بڑی انویسٹمنٹ کی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا ۔۔۔۔
حصص بازار ڈیڑھ ہزار پوائنٹس کی رینج میں ٹریڈ کرتا رہا۔۔۔ سرمایہ کاروں کو جہاں بہتر منافع ملا انہوں نے فروخت سے گریز نہیں کیا۔۔۔ 81 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کے سودے 32 ارب 92 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 112 ارب روپے کا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 126 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔
کرنسی مارکیٹ:
کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ میں رہا۔۔۔ انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 47 پیسے کا ہو گیا۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں ریٹ 9 پیسے بڑھ کر 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔۔۔۔
گولڈ مارکیٹ:
گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 800 روپے کم ہو گئی۔۔۔ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے میں ٹریڈ ہوا۔۔۔
