ترک صدر سے حماس کی شوریٰ کونسل کے سربراہ اسماعیل درویش کی اہم ملاقات

0

حماس کی شوریٰ کونسل کے سربراہ اسماعیل دریش نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی ہے۔۔۔۔ طویل ملاقات میں جنگ بندی سمیت غزہ کی تعمیرِ نو پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔۔۔

ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رجب طیب اردگان نے اسماعیل درویش کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ترکیہ جنگ بندی کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کو مزید طول دینے کے لئے اپنی سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا۔۔

اسماعیل درویش نے کہا غزہ میں حالات انتہائی سنگین ہے۔۔۔ تعمیرِ نو کے لئے اربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔۔۔ غزہ کی معاشی اور اقتصادی شہ رگ کٹ چکی ہے۔۔۔ عالم اسلام کو غزہ اور فلسطین کی مالی مدد کے لئے آگے آنا ہو گا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.