ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونےکی فی تولہ قیمت 2300 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 23 ڈالر کم ہوکر 3235 ڈالر فی اونس ہے۔
کل صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 3700 روپے مہنگا ہوا تھا۔ پیر کو سونے کی ایک تولہ قیمت میں تاریخ کی دوسری بڑی 10 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی