میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

0

میر علی : میر علی میں فورسز نے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی جس سے 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے ۔ خارجیوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ علاقے میں موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی.میجر حمزہ اسرار شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے.میجر حمزہ اسرار شہید نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ انجام دیا.

میجر حمزہ اسرار شہید کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی.میجر حمزہ اسرار شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے.

26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہیدضلع نصیر آباد کے رہائشی ہیں.سپاہی محمد نعیم شہید نے6 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کادفاع کیا. سپاہی محمد نعیم شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے.

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.