شہداء کو خراجِ عقیدت: اوورسیز پاکستان گلوبل فاؤنڈیشن کا تین روزہ کنونشن

0

اسلام آباد : اوورسیز پاکستان گلوبل فاؤنڈیشن کا تین روزہ کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے چیئرمین اوورسیز پاکستان گلوبل فاؤنڈیشن ظہیر اختر مہر صاحب اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔

چیئرمین او پی ایف نے کہا میں چیئرمین ظہیر اختر مہر صاحب کے پاکستان آنے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانیوں کا کردار پاکستان کی معیشت اور ترقی کے لیے بے حد مثالی اور غیر معمولی ہے۔

چیئرمین اوورسیز پاکستان گلوبل فاؤنڈیشن ظہیر اختر مہر کا کہنا تھا کہ ہم چیئرمین او پی ایف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آنے والے تین روزہ کنونشن کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

، چیئرمین او پی جی ایف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کی خدمت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یہاں آئے ہیں، ہم اپنی دھرتی کی پکار پر حاضر ہیں ۔اوورسیز پاکستان گلوبل فاؤنڈیشن نے شہدائے پاکستان کو ہوم لینڈ ہیرو کا درجہ دیا، جس کے باعث اوورسیز پاکستانی دنیا بھر سے یہاں پہنچے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.