این ڈی یو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار پر سیمینار

0

اسلام آباد : پاکستان نے انسداد دہشت گردی میں کردار کے حوالے سے این ڈی یو اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسس کی جانب سے کیا گیا۔

سیمینار کا عنوان “پاکستان کا انسداد دہشت گردی میں کردار: امن و استحکام کا فروغ” تھا۔تقریب میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور سفیر محمد صادق نے بھی شرکت کی۔

سیمینار میں افغانستان کے ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال، ایران کے پروفیسر ڈاکٹر سید محمد مرندی، امریکہ کے سفیر این ووڈز پیٹرسن، اور پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے شرکت کی ۔سیمینار میں حکومت کے اعلیٰ حکام، سیکیورٹی تجزیہ کاروں، سفارتکاروں، اسکالرز، صحافیوں اور یونیورسٹی کے طلبہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار کا انعقاد انسداد دہشت گردی اور علاقائی استحکام میں گہری دلچسپی کا مظہر ہے۔

سیمینار کا مقصد پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملیوں، علاقائی تعاون، اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پالیسی فریم ورک کا جائزہ لینا تھا تاکہ جنوبی ایشیا میں امن کو یقینی بنایا جا سکے

سیمینار میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان عالمی جنگ برائے انسداد دہشت گردی میں صف اول میں رہا ہے اور علاقائی و عالمی امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔

دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خاتمے سے لے کر آپریشن ضربِ عضب اور رد الفساد جیسے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشنز تک، پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے، اور پوری قوم نے غیرمعمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان کوششوں کے نتیجے میں شمالی وزیرستان اور سوات جیسے حساس علاقوں میں امن بحال ہوا اور ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔

2021 میں افغانستان سے امریکہ کے اچانک انخلا کے باعث پاکستان میں عسکریت پسندی کی سرگرمیاں دوبارہ بڑھنے لگی ہیں

سیمینار کے اختتام پر پاکستان، افغانستان، ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے مزید گہرے تعاون اور خطے میں سیکیورٹی فریم ورک کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.