انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹرز سکردو میں فری لانسسنگ ہبز کا قیام

0

سکردو : انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹرز سکردو ،میں فری لانسسنگ ہبز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے ایسے تین اداروں کی کفالت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے

ڈی جی ایس سی او نے ان سینڑز کے دورے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاخصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جو محنت ، عزم اور قابلیت سے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔ یہ باصلاحیت خصوصی افراد دوسروں کے لئے بھی مثال قائم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور ان کے لئے مساوی مواقع فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے انڈیپینڈینٹ لیونگ سینٹر اسکردو میں فری لانسنگ ہب کا قیام بھی عمل میں لایا گیا

فری لانسنگ ہب کے قیام سے آئی ٹی کے شعبے میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچے اور بچیاں مستفید ہو رہے ہیں۔ ایس سی او کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے مختص فری لانسنگ ہب میں لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ فراہمی سہولت سے یہ خصوصی افراد آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کفالت کی راہ پر گامزن ہونگے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.