وفاقی کابینہ نےسابق وفاقی وزیر غلام سرور کے بیان سے قومی ائیر لائن کو پہنچنے والے نقصان اور بیان کے محرکات جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ۔۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں صوبائی کوٹہ بھی 25 فیصد کم کردیاگیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،،،، 2020 میں سابق وفاقی وزیر کے بیان سے پی آئی اے کو پہنچنے والے نقصان اور بیان کے محرکات جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل،،،،وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت سرحدی امور کے انضمام کے لیے رولز آف بزنس1973 میں ترمیم منظور
اعلامیے کے مطابق کابینہ نے آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی آرڈیننس2025 ،پاکستان اور یورپین یونین کے مابین ٹیرف ریٹس کوٹہ کی تقسیم کے حوالے سے معاہدے اور اسلام آبا دکی احتساب عدالت نمبر 3 کی تنظیم نو اور اسے اسپیشل کورٹ اسلام آباد میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں وفاقی حکومت کے زیر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں صوبائی کوٹہ میں 25 فیصد کمی کرنے اور جنرل منیجرانجینئرنگ کراچی پورٹ ٹرسٹ ،رئیر ایڈمرل حبیب الرحمٰن کو دو ماہ کے لیے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کا اضافی چارج دینے کی منظوری بھی دے دی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کا عمل بھی فوری مکمل کیاجائے ۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 17 جنوری2025 اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر 2024 کے اجلاس میں سٹیزن شپ ایکٹ، 1952 میں ترامیم کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی ۔۔