پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

0

پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے اہم رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اڈیالہ جیل آنے والے کے پی، کے مشیر خزانہ مزمل اسلم، ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک، سابق صوبائی وزیر کے پی تیمور سلیم جھگڑا اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ مصدق عباسی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر برہم۔۔پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ جیل رولز اور پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ ہم چھ لوگ ملاقات کیلئے آئے جس میں تین ٹیکنو کریٹ ہیں۔۔۔ جیل کے داخلی گیٹ کا عملہ بار بار کسی سے اجازت مانگ رہا تھا مگر ملاقات کیلئے اجازت نہیں دی گئی

شاہد خٹک نے کہا ٹیکنو کریٹ ملنے آئے تھے ملکی معیشت پر بات ہوتی مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔۔ ملاقات کیلئے دو بجے کا وقت دیا گیا تھا ہم نے کے پی حکومت اور پارٹی امور پر بانی سے مشاورت کرنی تھی۔۔۔ اڈیالہ جیل کاسپرنٹنڈنٹ منسٹروں اور ارکان اسمبلی سے بالا تر ہے۔۔۔ ہم دو ارکان اسمبلی جیل کے باہر موجود ہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔۔۔عوام کے پیسوں سےتنخواہیں لے کر سپرنٹنڈنٹ جیل نے یہاں بادشاہت قائم کررکھی ہے ۔۔۔

سابق صوبائی وزیر کےپی تیمورسلیم جھگڑا*نے کہا یہ پنجاب حکومت کی جیل ہے اور سابق وزیر اعظم یہاں قید ہیں اسٹیٹ آفیشلز جیل ملاقات کیلئے ہیں۔۔۔ شرم کی بات ہےجیل رولز اور پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کرکے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔۔۔ جیل میں مختص وقت کے دوران ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔۔۔

انہوں نے کہا ہم اپنے لیڈر سے ملاقات نہ کرانے کی مذمت کرتے ہیں ۔۔۔ ہم ہر فورم پر ریاست کے غیر مناسب رویے پر آواز اٹھائینگے

برگیڈیر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے کہا کہ میں چوتھی مرتبہ ملاقات کیلئے جیل آیا ہوں یہاں ہر ملاقات پر ذلیل کیا جاتا ہے۔۔۔پنجاب حکومت میں اتنا ظرف نہیں یہاں کوئی بیٹھنے کا انتظام ہی کرے ۔۔۔۔ہمیںمٹی والی سڑک پر کھڑا کیا جاتا ہے ساری دھول مٹی چہروں پر آتی ہےکیا یہ پمیں جیل آنے سےقبل آگاہ نہیں کرسکتے کہ نہ آئیں۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.