یوم یکجہتی کشمیر: آزاد کشمیر کے شہریوں کا پیغام

0

مظفر آباد : یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر کے شہریوں نے پیغام ریکارڈ کرایا ہے۔ ہر سال 5 فروری کو کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے۔

پاکستانی عوام 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھاتے ہیں۔

کشمیر یکجہتی دن کے حوالے سے آزاد کشمیر کے شہریوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام 5 فروری کو آزاد کشمیر اور خاص طور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں لڑنے والے اکیلے نہیں ہیں ۔

آزاد کشمیر شہری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر اس لیے منایا جاتا ہے کیونکہ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ 5فروری کو ہمارے پاکستانی بھائی ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم اس آزادی کی تحریک میں بالکل اکیلے نہیں ہیں۔

آزادکشمیر کے شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ہم سب کو یکجہتی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے۔ سیز فائر لائن کے اس پار ہمارے کشمیری بھائی ہیں, ہماری مائیں, ہماری بہنیں, ہمارے بزرگ اور ہمارے جوان ہیں۔

شہریوں نے کہاکہ انشاءاللہ ہم شانہ بشانہ ان کے ساتھ ہیں اور ہر قدم پر ان کا ساتھ دیں گے، ہماری آنے والی نسلیں بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے اگر ہمیں آخری حد تک قربانی دینی پڑے، تو انشاءاللہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.