شعبان کا چاند نظر آ گیا،31جنوری بروز جمعۃالمبارک یکم شعبان المعظم ہو گی

0

شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا۔۔۔ 31 جنوری بروز جمعۃ المبارک یکم شعبان ہو گی۔۔۔۔

اس بات کا اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کیا جس کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔۔۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔۔۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں۔۔۔کل بروز جمعہ 31 جنوری کو یکم شعبان المعظم جبکہ 13 فروری کو شب برأت ہوگی

چاند کی رویت کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملکی سلامتی، فلسطینی بھائیوں کی مشکلات کے حل کیلئے خصوصی دعا کی۔۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ غزہ کے مظلوموں کو خوشیوں کو مزید بڑھاوا دے، ظالم کے ظلم سے اللہ انہیں محفوظ فرمائے۔۔۔ملکی سلامتی کیلئے جان قربان کرنے والے فوجی و سویلین شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔۔۔

باران رحمت کیلئے بھی روئیت ہلال کمیٹی نے خصوصی دعا کی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.