اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی کے بعد وفاقی حکومت نے بھی بچت اسکیموں پر منافع میں بڑا کٹ لگا دیا۔۔۔ 27 جنوری کو مرکزی بینک نے شرح سود مزید ایک فیصد کم کر کے 12 فیصد کر دی۔۔۔ حکومت کو بھی بچت اسکیموں پر منافع کم کرنے کا موقع مل گیا۔۔۔
نیشنل سیونگز (قومی بچت) نے تمام بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا اعلان کر دیا۔۔۔ کم سے کم 9 بیسس پوائنٹس سے 200 بیسس پوائنٹس تک منافع کم کر دیا گیا ہے۔۔
ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں 9 بیسس پوائنٹس کمی آئی
ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 12.10 فیصد پر آ گئی
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 24 بیسس پوائنٹس کم ہو گئی
بہبود سیونگز پر شرح منافع اب 13.68 فیصد رہ گئی
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع میں 12 بیسس پوائنٹس کمی آئی
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 11.88 فیصد پر آ گیا
شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع ایک فیصد کم ہو گیا
شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر اب 11.38فیصد منافع ملے گا
سیونگز اکاؤنٹ منافع 2فیصد کم ہو کر 11.5 فیصد رہ گیا
پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع میں 24بیسس پوائنٹس کمی آ گئی
منافع میں کمی کا اطلاق 31 جنوری 2025 سے لاگو ہو گا
