وفاقی دار الحکومت میں جرم بے لگام ، اسلام آباد کو کرائم فری سٹی بنانے کے وعدے پورے نہ ہوسکے۔۔ایک ماہ میں 11 افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔۔
اسٹریٹ کرائمز میں بھی ہوشرباء اضافہ ،،،ڈکیتی اور چوری کے 600 سے زائد واقعات ،،،، چور کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل لے اڑے۔۔
اعداد وشمار کے مطا بق یکم جنوری سے 31 جنوری 2025 تک شہر اقتدار میں ڈکیتی ،راہزنی کی 321 جبکہ چوری کی 220 وارداتیں ہوئیں، اس دوران شہریوں کو 23 قیمتی گاڑیوں اور 345 موٹر سائیکلوں سے بھی محروم کر دیا گیا۔
منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم کے بھی خاطر خواہ نتائج سامنے نہ آسکے، جرائم کی بڑھتی شرح کے باعث اعلی ٰ افسران کے تبادلے بھی کئے گئے لیکن اسلام آباد کوکرائم فری سٹی بنانے کے د عوے پھر بھی سچ ثابت نہ ہو سکے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.