دوسری ہائیکورٹ سے جج لایا جائے نہ چیف جسٹس بنایا جائے:ججز اسلام آباد ہائیکورٹ

0

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کا امکان۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰ آفری کو خط لکھ دیا۔۔۔ خط کی کاپی صدر پاکستان ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ،لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی بھجوادی گئی۔۔
دوسری ہائیکورٹ سے جج لایا جائے نہ چیف جسٹس بنایا جائے،،،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا،،،، بتایاجائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سنیارٹی کیسے تبدیل ہو سکتی ہے ؟
عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور دیگر ججز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز میں سے ہی چیف جسٹس بنایا جائے۔۔

دوسری ہائیکورٹ سے کسی جج کو لاکر کر چیف جسٹس نہ بنایاجائے ۔ججز کی جانب سے خط کی کاپی صدر پاکستان آصف علی زرداری ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی بھجوادی گئی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق خط میں کہاگیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے بامقصد مشاورت اور اس کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت زیر التوا کیسز کی تعداد دو لاکھ ہے ۔
خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججزجسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز کے نام شامل ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے دستخط نہیں کیے مگر ان دونوں ججز کا نام بھی موجود ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.