بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ صدر سے معافی کی اپیل ہے:عرفان صدیقی

0

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کا غیر ملکی اخبار کو انٹرویو

پی ٹی آئی کے اعلان اور وزیراعظم کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا ہے۔۔

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی رہائی کا واحد راستہ یہی ہے کہ پی ٹی آئی وزیراعظم سے کہے وہ صدر کو ان کی سزا معاف کرنے کی سفارش کریں۔۔۔

عرفان صدیقی نے کہا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کے ساتھ بات چیت میں عمران خان،،شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور محمود الرشید کا نام لے کر رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔۔۔۔پی ٹی آئی نے یہ نام لکھ کر نہیں دیئے بلکہ بول کر کہا کہ آپ ان کی رہائی میں سہولت کاری کریں۔۔۔

پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں بہت سے مطالبات ایسے تھے جن کی بنیاد پر اعتماد سازی ہو سکتی تھی۔۔ان میں بہت سے مطالبات کو ماننے پر حکومتی مذاکراتی ٹیم رضامند تھی۔۔۔

عرفان صدیقی نے کہا جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے مطالبے پر ‘ریڈ کراس’ نہیں لگایا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.