یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں 1.47 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔
ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو صارفین کی قیمت میں 43.52 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ ہوا ہے۔۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر
ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے ۔۔
گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔۔
ڈالر کی اوسط شرح تبادلہ میں 0.19 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔۔