عرب لیگ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔
سعودی عرب، مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کی مصر اور اردن میں جبری بے دخلی کی تجویز کو مسترد کیا گیا ہے۔۔
اپنے بیان میں عرب لیگ نے کہا امریکی صدر کی تجویز کسی صورت قابل عمل نہیں ہے۔۔۔ فلسطینی ہر حال اور ہر صورت اپنی زمین پر ہی رہیں گے اور کسی دوسرے ملک بے دخلی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔۔۔
واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے بے گھر فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کی تجویز دی تھی اور کہا تھا کہ دونوں ممالک کو اس قدر سہولت فراہم کریں گے کہ وہ فلسطینیوں کو بسانے پر راضی ہو جائیں گے۔۔