امریکہ میں مہنگائی کے نئے طوفان کی آمد آمد ہے۔۔۔۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی مصنوعات پر امپورٹ ڈیوٹی لگا دی ہے۔۔۔
تینوں ممالک پر 10 سے 25 فیصد درآمدی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جس کے باعث ان ممالک سے آنے والی اشیا اب امریکیوں کے لئے مہنگی ہو جائیں گی۔۔۔
مجموعی طور پر 1400 ارب ڈالر کی امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے جس میں الیکٹرک کاریں، اسٹیل۔ ادویات، گیس، خوراک، جوتے اور الیکٹرانک مصنوعات شامل ہیں۔۔۔
چین ہر سال امریکہ کو 536 ارب ڈالر کی مصنوعات ایکسپورٹ کرتا ہے۔۔۔
امریکہ میکسیکو سے 455 ارب ڈالر کی مصنوعات امپورٹ کرتا ہے جبکہ کینیڈا سے 437 ارب ڈالر کی مصنوعات منگوائی جاتی ہیں۔۔۔
امریکیوں کی ضروریات کا 25 فیصد ٹیکسٹائل اور الیکٹرونکس مصنوعات چین سے درآمد کی جاتی ہیں۔۔
میکسیکو سے سبزیاں اور اشیائے خورونوش آتی ہیں جبکہ کینیڈا سے تیل اور گیس امپورٹ کی جاتی ہے۔۔