پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے منتظر اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو تحلیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔
عمران خان نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی تحلیل کر دی ہے لیکن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹیوں کو باقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔
رجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں تاہم پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بنائے گی
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف جب چاہے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائے، اگر تحریک انصاف والے ہمیں قائل کر لیتے ہیں تو ان کی بات بھی مانی جا سکتی ہے۔