وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے کے مزید 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔
وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ۔۔۔ سمندر کے راستے شہریوں کو مراکش سے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار
ملزمان کی شناخت عمر حیات اور محمد نعیم کے نام سے ہوئی۔۔۔گرفتار ملزم مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو فیصل آباد اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔۔ ملزم عمر حیات نے شہری کو سمندر کے ذریعے یورپ بھجوانے کے نام پر 57 لاکھ روپے ہتھیائے۔۔۔ ملزم کو وزٹ ویزے پر براستہ مختلف ممالک مارویطانیہ بھجوایا گیا۔۔۔۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو غیر قانونی سمندر کے راستے اسپین بھجوانا تھا
ملزم محمد نعیم نے سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کرشہریوں سے 21 لاکھ روپے بٹورے۔۔۔ملزم شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا۔۔۔ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔۔۔۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
