کراچی : کراچی، کوئٹہ اور دیگر علاقوں کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ حب پل اب فعال ہوگیا۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے دریائے حب پر پل کی تعمیر مکمل کر کے اہم سفری راستہ بحال کر دیا۔
2002 کے سیلاب میں تباہ ہونے والا حب پل دوبارہ تعمیر کر کے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ حب پل کی بحالی سے بلوچستان اور سندھ کے درمیان سفر مزید آسان اور تیز تر ہو گیا۔
حب پل کی تعمیر سے این 25 پر ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور سفری مشکلات کم ہوئی۔ 488 فٹ لمبا اور دو لین پر مشتمل حب پل اقتصادی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔
حب پل کی بدولت مسافروں اور تجارتی سامان کی بلا تعطل نقل و حرکت ممکن ہو گئی۔ این ایل سی نے مشکل حالات اور مقامی وسائل کی کمی کے باوجود چوبیس گھنٹے کام کر کے حب پل کی تعمیر مکمل کر لی۔
حب پل کی تعمیر سے بلوچستان اور سندھ کے عوام کو محفوظ اور مختصر سفری راستہ فراہم کر دیا گیا۔ حب پل کی بحالی سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور تجارتی سرگرمیاں مزید مستحکم ہوں گی۔