کراچی میں پاک بحریہ کی 9ویں کثیرالقومی امن مشق 2025 شروع ہو گئی

0

9ویں کثیر القومی بحری مشق "امن 2025” کا کراچی میں آغاز ہو گیا۔۔۔۔ مشق کا باضابطہ آغاز شریک ممالک کے جھنڈے بیک وقت لہرا کر کیا گیا

تقریب میں شریک ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت، مبصرین، سفارت کاروں اور پاکستان کی مسلح افواج کے حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔۔۔افتتاحی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا

پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا امن مشقوں کے باقاعدہ انعقاد کا خطے میں محفوظ اور سازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے۔۔۔۔۔۔ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کلیدی اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

9 ویں کثیر القومی بحری مشق "امن” 11 فروری تک جاری رہے گی۔۔۔

امن مشق میں 60 ممالک کے بحری اور ہوائی جہاز، اسپیشل آپریشن فورسز اور بڑی تعداد میں مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔۔۔ نیول چیف نے کہا امید ہے کہ یہ مشق تمام شریک ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.