ہنگو میں ایف سی قلعہ پر دہشت گردوں کا حملہ ، 3 اہلکار شہید ، 5 خوارج ہلاک

ہنگو : ہنگو میں ایف سی کے قلعہ پر فتنۃ الخوارج کےدہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے 3 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں سہولت کار سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایف سی قلعہ کو نشانہ بنایا، واقعے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق خارجیوں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی میں سہولت کار سمیت 5 خارجی ہلاک ہوگئے، سہولت کار دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہوا تھا، طوری وڑی میں پولیس اور ایف سی کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نے فتنۃ الخوارج کے حملے میں شہید فیڈرل ریزرو پولیس کے 3 جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے واضح کیا کہ بہادرجوانوں نے جان دے کر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، شہید جوانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے